ڈولفن اورپیرو کے پیٹرول کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی ،پٹرولنگ محدود

December 04, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن اور پیرو کیلئے پٹرول کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، فیول کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی پر دونوں فورسز کی پٹرولنگ محدود کر کے درجنوں ٹیمیں گراونڈ کر دی گئی۔ ڈولفن فورس کی 42 فیصد ٹیمیں اور پیرو کی 45 فیصد ٹیمیں گراونڈ کر دی گئی پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن اور پیرو سکواڈ فیول کی مد میں 9 کروڑ سے زائد کا نادہندہ ہے اور ابھی تک حکومت کی جانب سے بھی فیول کی مدد میں رقم وصول نہ ہوئی ہے اس لیے فیول کیلئے رقم نہ ملنے پر پٹرولنگ کو مزید محدود کر دیا جائے گا ۔