سونا 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے فی تولہ پر برقرار

December 04, 2023

----فائل فوٹو

ملک میں آج سونے کے فی تولہ اور 10 گرام کے بھاؤ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے اور یہ گزشتہ نرخوں پر برقرار ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ آج 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 91 ہزار 701 روپے برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 74 ڈالر ہے۔