کے ای یونیورسٹی کے زیر اہتمام الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے گریجویٹس کاپہلا کانووکیشن

December 06, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام الائیڈ ہیلتھ سائنسز گریجویٹس کے پہلے کانووکیشن ہوا ۔کانووکیشن کے مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم تھے۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر محمد معین، پروفیسر سائمہ امیر، پروفیسر عرفان عظمت اللہ خواجہ، پروفیسر علی مدیح ہاشمی اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔