لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ”ریاضی میں حالیہ پیش رفت“ کے عنوان سے دوسری دو روزہ عالمی کانفرنس ہائبرڈ موڈ پر کانفرنس ہوئی ۔ جس میں فزیکلی اور آن لائن 17 ممالک سے 13سو قومی و بین الاقوامی محققین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران 100 مقالے پیش کئے گئے ، صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید نے کی ۔