پھلوں اورسبزیوں کی مہنگے داموں فروخت

December 06, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) شہر میں پھلوں کی زائد نرخ میں فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ پھل متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہو گئے ہیں ۔ پھل فروش سیب، کیلا ،امروداوردیگرپھل سرکاری قیمت کی بجائے من مانےریٹ پربیچ رہے ہیں۔ سیب کی سرکاری قیمت 190 روپے ہےلیکن اوپن مارکیٹ میں 210 روپےکلو میں فروخت ہونے لگاہے۔اسی طرح کیلا سرکاری قیمت 120 کی بجائے 125 روپےدرجن، امرود 135کی بجائے170 روپے، انار 555کی بجائے600روپےمیں بیچاجارہا ہے۔ دوسری جانب انگور 330کی بجائے 345 روپے، کھجور 470 کی بجائے500 روپے اور کنو سرکاری قیمت 100کی بجائے120روپےکلومیں فروخت ہورہاہے۔