پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ،121 افراد گرفتار

June 30, 2016

پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن اور گلبہار میں دوران گشت غیر قانونی طور پر مقیم 29 افغان مہاجرین سمیت 121 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 45 اور گلبہار میں دوران گشت 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ۔ حیات آباد اور گلبہار میں 43 افراد کو کرایہ داری کے کوائف نہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار افراد کے قبضے سے 1 پستول ، کارتوس، 2 کلو ہیروئن اور 3 کلو چرس برآمد کی گئی۔گرفتار ہونے والوں میں پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم 29 افغانی بھی شامل ہیں۔