رحم کے کینسر کی وجہ سے 3ہزار خواتین ہرسال انتقال کرجاتی ہیں،ڈاکٹر جمال ناصر

December 07, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) حکومت پنجاب نے صوبے کی خواتین کو رحم کے کینسر سے بچاؤ کےلئے نئی ویکسین متعارف کروانے پر غور شروع کر دیا ہے ۔رحم کے کینسر کی وجہ سے 3ہزار خواتین ہرسال انتقال کرجاتی ہیں ان خیالات کااظہار وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے سروائیکل کینسر کےحوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔