امیتابھ بچن کی ساس اندرا بہادری امراض قلب کے باعث اسپتال میں داخل

December 07, 2023

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی خوش دامن اور جیا بچن کی والدہ اندرا بہادری کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اندرا بہادری امراض قلب سے متعلق مسائل کے باعث ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیس میکر لگانے کےلیے 93 سالہ اندرا بہادری کی جلد سرجری کی جائے گی۔

ان اطلاعات پر بچن خاندان نے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔