اینیمل کی کامیابی کے بعد انوراگ کشیپ دوبارہ رنبیر کیساتھ کام کے خواہشمند

December 07, 2023

کولاج فوٹو: فائل

بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو خوبصورت اداکار قرار دے دیا جبکہ رنبیر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔

اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران انوراگ کشیپ کا کہنا تھا کہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ دوبارہ مستقبل میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

بھارتی فلم ساز نے دونوں اداکاروں کی تعریف میں کہا کہ دونوں اب ایک جوڑا ہیں، دونوں ہی باصلاحیت ہیں، تصور کریں کہ ایک ہی گھر میں کتنا ٹیلنٹ موجود ہے۔

ساتھ میں انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے رنبیر کپور کی فلم اینیمل ابھی تک نہیں دیکھیں، تاہم اگر یہ کامیاب ہوتی ہے تو یہ رنبیر کےلیے بہت ہی اچھی بات ہے۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ دوبارہ رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟ جس پر انوراگ کشیپ کا کہنا تھا کہ ’میں؟ کون ہے جو رنبیر کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہیےگا؟‘