شاہد کپور نے کروڑوں کی لگژری گاڑی خرید لی

December 20, 2023

فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے پرآسائش لگژری کار مرسیڈیز مےبیک خرید لی۔

کار کمپنی کی جانب سے شاہد کپور اور میرا راجپوت کی نئی گاڑی کے ساتھ تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جو گاڑی شاہد کپور نے خریدی ہے وہ مرسیڈیز مےبیک جی ایل ایس 600 ہے اور اس کی مالیت ساڑھے تین کروڑ بھارتی روپے (11 کروڑ 88 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) بنتی ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اور ان کی اہلیہ کار ڈیلر سے اپنی نئی گاڑی کی چابیاں وصول کر رہے ہیں۔