نہیں معلوم کس کو ٹکٹ ملا کس کو نہیں، بانی پی ٹی آئی

January 13, 2024

فوٹو فائل

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران کارکنوں نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سامنے ٹکٹس کی تقسیم پر شکایات کے انبار لگا دیے۔

کارکنوں کے شکایت کرنے پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں ٹکٹوں کے بارے میں مشاورت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، نہیں معلوم کس کو ٹکٹ ملا کس کو نہیں، ‎ساڑھے 800 ٹکٹوں کے بارے میں زبانی کلامی کیسے فیصلہ کر سکتا ہوں۔

پی ٹی آئی ٹیکسلا کے صدر علی خان اپنے خلاف 16 مقدمات کے اندراج کے بارے میں آگاہ کیا۔

بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے سوال کیا کہ کیا میری کوئی چیز رپورٹ ہو رہی ہے؟ صحافیوں نے بانی پی ٹی آئی کو جواب دیا کہ آپ کی ہر چیز رپورٹ ہو رہی ہے۔

جس پر بانی پی ٹی آئی نے حیران ہوکر کہا کہ کیا کہہ رہے ہو؟

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تین صحافیوں کو روسٹرم پر بلا لیا۔

جج نے ہدایت کی کہ جو صحافی اڈیالہ جیل کور کرتے ہیں ان کی فہرست عدالت کو فراہم کریں۔