گھوٹکی، کچے سے 3 پولیس اہلکار اغوا

January 25, 2024

فائل فوٹو

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رونتی کچے کے پولیس اہلکار چوکی سے واپس آرہے تھے کہ انہیں اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایس پی کی قیادت میں نفری رونتی کے علاقے پہنچ گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی تلاش کے لیے اوباڑو، ڈھرکی اور میرپور ماتھیلو تھانے کی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔