الیکشن 2024، کراچی کے کون سے حلقے میں کتنے امیدوار؟

January 25, 2024

فائل فوٹو

کراچی سے اس مرتبہ بھی کئی سیاسی جماعتوںکے سیکڑوںامیدوار قومی اسمبلی کی نشستوںکے لیے الیکشن کے میدان میںاتر رہے ہیں۔

کراچی کے 90 لاکھ سے زائد ووٹرز 8 فروری کو قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

این اے 229 ملیر ون سے 15، این اے 230 ملیر ٹو سے 25 اور این اے 231 ملیر تھری سے 26 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اسی طرح این اے 232 کورنگی سے 36 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ این اے 233 کورنگی سے ہی 27 امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں، یہیںسے ایک اور نشست این اے 234 سے 19 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 235 کراچی ایسٹ سے 25، این اے 236 کراچی ایسٹٹو سے 35، این اے 237 کراچی ایسٹتھری سے 36 اور این اے 238 کراچی ایسٹ4 سے 25 امیدوار میدان میںہیں۔

این اے 239 ساؤتھ ون سے 19، این اے 240 ساؤتھ ٹو سے 19، این اے 241 ساؤتھ 3 سے 37 امیدوار میدان میںہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 کیماڑی ون سے 29، این اے 243 کیماڑی ٹو سے 19 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

این اے 244 کراچی غربی ون سے 24، این اے 245 غربی ٹو سے 23، این اے 246 کراچی ویسٹتھری سے 24 امیدوار میدان میںہیں۔

کراچی کے ضلع وسطی سے بھی سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار الیکشن میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

این اے 247 کراچی وسطی ون سے 27، این اے 248 پر 34، این اے 249 کراچی سینٹرل تھری سے 27 اور این اے 250 سے 25 امیدوار میدان میںہیں۔