رجنی کانت کے بعد ایک اور بھارتی اداکار کی سیاست کے میدان میں انٹری

January 30, 2024

اداکار تھلاپتی وجے، فائل فوٹو

ساؤتھ انڈین فلموں کے معروف اداکار تھلاپتی وجے باضابطہ طور پر سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کے بعد ساؤتھ انڈین فلموں کے ایک اور مشہور اداکار تھلاپتی وجے نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی ہے اورجلد ہی اپنی سیاسی پارٹی کی رجسٹریشن کروانے والے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھلاپتی وجے کو اپنی پارٹی کے نام اور رجسٹریشن کے بارے میں فیصلہ کرنے اور سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے لیکن ابھی پارٹی کے نام اور جھنڈے کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارتھلاپتی وجے اداکاری کے علاوہ اپنی مختلف عوامی و فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی تمل ناڈو اور کیرالہ میں بہت مشہور ہیں۔

علاوہ ازیں جب 2018ء میں اُنہوں نے تھوتھکوڈی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی تو یہ ان کے سیاسی کیریئر کے آغاز کی طرف پہلا اشارہ تھا۔