تھلاپتی وجے کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

February 02, 2024

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تامل فلموں کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے فلم انڈسٹری چھوڑنے اور سیاست میں آنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے آج اپنی سیاسی جماعت کا بھی اعلان کیا، کافی عرصے سے یہ توقع کی جارہی تھی کہ وہ اب سیاست کی جانب مراجعت کرنے والے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی باقی رہ جانے والی دو فلموں کی تکمیل کے بعد وہ تامل ناڈو میں سیاست داں بننے کے لیے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیں گے۔

واضح رہے کہ وہ ان دنوں اپنی آئندہ اْنے والی فلم گاٹ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 49 سالہ وجے کی پارٹی کے ارکان 2026 کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔