چمن: موسلا دھار بارش سے سائن بورڈ اور دیواریں گر گئیں

February 19, 2024

فائل فوٹو

چمن میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سائن بورڈ اور دیواریں گر گئیں۔

شہر کے نواحی علاقوں پرانا چمن، کوژک ٹاپ اور توبہ اچکزئی کے 3 مقامات پر آسمانی بجلی بھی گری۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی علاقے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے علاوہ شیلا باغ، توبہ اچکزئی، قلعہ عبداللّٰہ، خانوزئی، پشین، مسلم باغ، توبہ کاکڑی، برشور، سرانان، میزئی اڈا میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔