بارش برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا۔
قلعہ عبداللّٰہ، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، سوئی کاریز، توبہ اچکزئی سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور برف باری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی، سجاول، ٹھٹھہ میں کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے اور شام تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر و گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔