افغانستان کے حوالے سے قطر میں دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی

February 21, 2024

اسلام آباد(فاروق اقدس)افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام کانفرنس میں طالبان نے شرکت کیلئے ناقابل قبول شرائط پیش کیں جس کے باعث انکی شرکت ممکن نہ ہوسکی یہ بات قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغانستان کے بارے میں دوروزہ کانفرنس کے اختتام پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے پریس کانفرنس میں کی انہوں نے اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا کہ طالبان کے مطالبات میں دوحہ مذاکرات سے سول سوسائٹی کے ارکان کا اخراج اور ایسا برتاؤ شامل تھا جو طالبان کو باضابطہ طور پر ملک کے جائز حکمران کی حیثیت سے تسلیم کرنے کے مترادف تھا، مجھےطالبان کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں اس میٹنگ میں شرکت کیلئے کچھ شرائط تھیں جو قابل قبول نہیں تھیں ۔