اوباما کی بیٹی مالیہ نے فلم ہدایتکار کیریئر کے آغاز پر خاندانی نام تبدیل کرلیا

February 21, 2024

سابق امریکی صدر بارک اوباما اور سابق خاتون اول مشل اوباما کی بڑی بیٹی مالیہ نے ہالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے آغاز پر اپنا مشہور خاندانی نام تبدیل کر دیا ہے۔

سابق صدر کی 25 سالہ بیٹی مالیہ اوباما جنہوں نے بحیثیت فلم ساز ہالی ووڈ میں اپنا کیریئر شروع کرنے کے ساتھ ہی نام میں تبدیلی کی ہے۔

مستقبل کی فلم ڈائریکٹر نے اپنا نیا اسٹیج نام امریکی ریاست یوتھا میں منعقدہ سنڈینس فلم فیسٹول کے پریمیئر میں اپنی شارٹ فلم ’دی ہارٹ ان یوتھا میں اختیار کیا۔

ہاورڈ سے گریجویشن مکمل کرنے والی مالیہ نے جنوری میں اپنے نام کا آخری حصہ ترک کر دیا اور فلم فیسٹول میں انہوں نے خود کو مالیہ این کے نام سے متعارف کروایا۔

واضح رہے کہ انکی مختصر فلم دی ہارٹ ان یوتھا ایک ماں اور بیٹے کے تعلق پر مبنی ہے اور فلم کے اہم اداکاروں میں ٹونڈے ایڈبمپی، لاٹونیا بورسے اور جان ویگانڈ شامل ہیں۔