افریقہ بھر میں تقریباً 10 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر

February 22, 2024

ادیس ابابا( نیوزڈیسک)افریقہ بھر میں 5 سے 19 سال عمر کے تقریباً 10کروڑ بچے اور نوجوان اسکولوںسے باہر ہیںجس کے باعثان بچوں اور نوجوانوں کا اپنے سماج سے تعلق مضبوط نہیں ہے۔افریقی یونین (اے یو)کے کمشنر برائے تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی واختراع محمد بیلہوسین نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں جاری اے یو سمٹ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں اور نوجوانوں کو ہر طرح کی برائیوں کا آسانی سے شکار بنایا جاسکتا ہے اور دہشت گرد گروہ، منشیات فروش اور انسانی اسمگلر ان کو آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان میں سے اکثرمختلف جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا حصہ بن جاتے ہیں یا افریقہ کے دوسرے حصوں یا براعظم سے باہر ہجرت کرجاتے ہیں۔انہوں نے ان بچوں اور نوجوانوں کو پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کے ذریعے سپورٹ کرنے اور انہیں روزگار کمانے کے قابل بننے کے لیے ہنرمند بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔