پولینڈ میں زلزلے کے سبب کوئلے کی کان بیٹھ گئی

July 27, 2024

وارسا(نیوز ڈیسک) پولینڈ میں زلزلے کے سبب کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے بعد 2کان کن لاپتا ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق زلزلے کے بعد کان بیٹھنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور ریسکیو ٹیموں نے 76 کان کنوں کو ریسکیو کر لیا ،جب کہ 2لاپتا کان کنوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مقامی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کان کے نیچے 1200میٹر کی گہرائی میں آیا۔ واضح رہے کہ پولینڈ میں کان کنی کی صنعت ملکی اقتصادیات میں اہم کردار کی حامل ہے جہاں اب تک کوئلہ توانائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔