فوڈ سیفٹی ٹیموں کے چھاپے، 5 ریسٹورنٹ، فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل

February 23, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گلبرگ، گارڈن ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن میں آپریشن کیا گیا۔ ناقص انتظامات پر 5 ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل کرکے 1من سے زائد زائد المیعاد آئل اور کیمیکلز تلف کر دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ گندے ٹوٹے فنگس زدہ فریزر، بدبودار واشنگ ایریا اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ زائد المعیاد گوشت، باسی سبزیاں اور انتہائی ناقص سٹوریج پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم نے بتایا کہ زنگ آلود برتنوں اور گریسی فریزرز کپا استعمال کیا جا رہا تھا۔ناقص اشیاء خورونوش فروخت کرنے والے کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔