امریکا میں سب سے بڑی ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی کمپنی پر سائبر حملہ، مریضوں کو دواؤں کی فراہمی معطل

February 23, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی سب سے بڑی ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک پر سب سے بڑا سائبر حملہ ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر میں کمپنی کے رجسٹرڈ فارمیسی اسٹورز میں دوائیں مریضوں کو جاری کرنے میں تاخیر پیش آ رہی ہے۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ’’چینج ہیلتھکیئر‘‘ امریکا بھر میں مریضوں کو دوائیں فراہم کرنے اور ان کی ادائیگیوں کے معاملات دیکھتی ہے۔ ملک کے شمالی حصوں میں کمپنی کے نیٹ ورک پر سائبر اٹیک ہوا تھا۔ ملک بھر کی فارمیسی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ چینج ہیلتھ کیئر پر سائبر حملے کی وجہ سے مریضوں کے آرڈرز پر کارروائی کرنے کی ان کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔