کراچی، بلال کالونی میں کمسن لڑکی زیادتی کے بعد قتل

February 23, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلال کالونی میں کمسن لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

اطلاع پر پولیس نے پہنچ کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی جہاں لڑکی کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا لگا کر مارنے کی تصدیق ہوئی۔

لواحقین کی جانب سے تحقیقات سے انکار پر پولیس نے واقعہ کو مشکوک قرار دیا تھا۔

قبل ازیں اہلخانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔