تحریک انتشار ملکی استحکام کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں مصروف ہے،سیف کھوکھر

February 24, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نےاپنے دفترمیں حلقہ کے عوام سے گفتگومیں کہا ہے کہ تحریک انتشار آج بھی ملک کے استحکام کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں مصروف ہے ، سابق کمشنر راولپنڈی کے وضاحتی بیان کے بعد تحریک انتشار کی ساری منصوبہ بندی عیاں ہو گئی۔