علی امین گنڈاپور کی پارٹی کارکن سے گفتگو کی ویڈیو وائرل

February 24, 2024

خیبرپختونخوا کے لیے تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی پارٹی کارکن سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گفتگو کے دوران کارکن نے کہا کہ دھاندلی میں ملوث آر اوز کی تصاویر وال آف شیم پر لگانے کی تجویز ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آر اوز کو پہلے یہاں سے نکال دیں پھر وال آف شیم پر تصاویر لگائیں گے۔

پی ٹی آئی کے کارکن نے کہا کہ مولانا صاحب خفا ہیں آج کل۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن پاگل ہوگیا ہے پاگل خانے ڈالیں گے۔