جس جماعت نے عوام کا درد سمجھا عوام نے اس کو ووٹ دیا، سیف الملوک کھوکھر

February 25, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور نو منتخب ممبر قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ جس جماعت نے عوام کا درد سمجھا عوام نے اس کو ووٹ دیا ،عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ عوام نے پاکستان کی خاطر ووٹ ڈالا،مسلم لیگ ن نے ہر مشکل دور میں جب بھی گورنمنٹ ملی ملک کو مشکل وقت سے نکالا ،مریم نواز پنجاب اور شہباز شریف وفاق میں نواز شریف کی قیادتِ میں ملک کے لیے بہترین کام کریں گے ۔وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے دفتر نصیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع عامر خان، نگہت شیخ، اور میاں طارق سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔