شب برات کی محافل آج رات ہونگی

February 25, 2024

لاہور(خبرنگار،خصوصی رپورٹر) سروری جماعت کے زیر اہتمام" شب برات کی محفل آج رات ہوگی۔ جس کی صدارت سلسلہ سروری کے روحانی پیشواحضرت سخی سلطان بابا جانی سرکار اللہ والے کریں گے۔ محفل واپڈ ٹائون میں پیراڈائیز اوپن ائیر لان میں ہوگی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام شب برأت کے بابرکت موقع پر دعائیہ تقریب آج شب ماڈل ٹاؤن میں ہو گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک پر خصوصی خطاب کریں گے۔