عجمان میں سینی ٹائزر اور پرفیوم ڈپو میں آتشزدگی، 9 پاکستانی زخمی

February 26, 2024

دبئی(اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں سینی ٹائزر او رپرفیوم کے ڈپو میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعہ میں9پاکستانی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ قونصلیٹ جنرل دبئی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ عجمان میں سینی ٹائزر، پرفیوم اور متعلقہ مصنوعات کے ڈپو میں پیش آیا۔زخمی پاکستانیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیاجائیگا، زخمی ہونے والے 4پاکستانیوں کو ابتدائی طور پر خلیفہ بن زید اسپتال عجمان میں پہنچایا گیا جن میں شہید بے نظیر آباد سندھ سے تعلق رکھنے والے گلداد ولد شاہنواز ڈھری ، نواب ولد شاہ نواز اور امام بخش ولد خدا بخش سولنگی اور ڈیرہ غازی خان کے رہائشی محمد اکرم ولد وائود خان شامل تھے۔ بعد ازاں نواب اور امام بخش کو ابوظہبی کے شیخ شوخبت میڈیکل سٹی میں ریفر کر دیا گیا جبکہ باقی 2زخمیوں کا علاج خلیفہ بن زید اسپتال میں جاری ہے۔