برکینا فاسو، مسجد اور چرچ پر حملے، درجنوں نمازی اور 15 مسیحی ہلاک

February 27, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)مقامی اور سیکیورٹی ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ مشرقی برکینا فاسو میں ایک مسجد پر حملے میں درجنوں مسلمان مارے گئے ،جب کہ کیتھولک اجتماع میں شرکت کرنے والی مسیحی برادری پر بھی اسی روز ایک اور مہلک حملہ ہوا، جس میں 15شہری ہلاک ہوگئے۔ایک سیکیورٹی ذریعے نے گزشتہ روز بتایاکہ مسلح افراد نے اتوار کو صبح 5 بجے کے قریب نتیابوانی میں ایک مسجد پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی درجن افراد ہلاک ہو گئے۔