مولاناشکیل کے بیٹے کا اندھا قتل ٹریس، خاتون سمیت 4ملزم گرفتار

February 28, 2024

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی علی رضا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ غازی آباد پولیس نے 32 سالہ ٹیکسی ڈرائیور عبدالرحمان کو اغوا کے بعد گاڑی چھین کر قتل کرنے والےملزمان کنزہ،احمد شہزاد، احمد عیش اور کاشف کوگرفتار کرلیاہے۔مقتول مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمعیت اہلحدیث مولانا شکیل کا بیٹا تھا ،مقتول کی لاش 20 فروری کو پتوکی سے ملی، جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔