بھارتی ٹریفک پولیس اہلکار انٹرنیٹ پر وائرل کیوں ہورہا ہے؟

February 28, 2024

فوٹو، اسکرین گریب

بھارت میں ٹریفک پولیس اہلکار اپنے منفرد انداز کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اندور شہر میں ٹریفک کانسٹیبل رنجیت سنگھ اپنے منفرد انداز سے ٹریفک کو کنٹرول کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹریفک کانسٹیبل ڈانس اسٹیپس سے ملتے جلتے اشارے کر کے سڑک پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ٹریفک پولیس اہلکار خود بھی سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہے اور اس کے فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔