پی ایس ایکس: فروری کے آخری کاروباری روز مثبت رجحان، انڈیکس 875 پوائنٹس بڑھ گیا

February 29, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں فروری کے آخری کاروباری روز رجحان مثبت رہا۔

100 انڈیکس آج 875 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 578 پر بند ہوا ہے۔

حصص بازار میں آج 42 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 83 ارب روپے بڑھی ہے، یوں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار 225 ارب روپے ہے۔