سینئر بھارتی اداکار دھرمیندر کا ٹخنہ فریکچر ہوگیا؟

March 01, 2024

سینئر بالی ووڈ اداکار اور ماضی کے لیجنڈ ہیرو دھرمیندر نے کہا کہ ان کے ٹخنہ فریکچر ہوگیا ہے، امید ہے وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

88 سالہ دھرمیندر نے اس حوالے سے اپنے زخمی پاؤں کی ایک تصویر بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر جمعہ کی صبح شیئر کی تھی لیکن اطلاعات کے مطابق جلد ہی اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

ایک سوشل میڈیا یوزر سے جس نے دن میں ان کی مزاج پرسی کی اس سے گفتگو کے دوران دھرم جی نے کہا فیروز میرے ٹخنے پر فریکچر ہوگیا ہے، تمہاری دعاؤں سے جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔ لیکن دھرم جی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور کہاں زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں یہ افوا تھی کہ وہ علاج کے سلسلے میں امریکا میں مقیم ہیں، تاہم بعد میں انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تعطیلات پر امریکا میں ہیں۔