یہ کس پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

March 02, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار، عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے بچپن سے ان دیکھی تصویر ان کے بھائی نے شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بھائی کی انسٹااسٹوری کو ری شیئر کیا ہے۔

اس یاد گار اور نایاب تصویر میں ننھی ماہرہ خان اپنے چھوٹے بھائی حسان خان کو پیار سے گود میں پکڑے لیٹی ہوئی ہیں۔

حسان خان کی جانب سے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا گیا تو ماہرہ خان بھی پیچھے نہ رہیں انہوں نے بھی اسے اپنی انسٹااسٹوری میں ری شیئر کیا۔

اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے اپنے بھائی کو اپنی زندگی قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان دونوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بہن بھائی کے اس محبت بھرے رشتے کے حوالے سے کچھ شیئر کیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی اداکارہ اپنے چھوٹے بھائی اپنا پہلا بچہ اور پہلا پیار قرار دے چکی ہیں۔