پنجاب کے قلیل المدتی بجٹ کی منظوری لینے کا فیصلہ

March 11, 2024

—فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے قلیل المدتی بجٹ کی اسمبلی سے منظوری لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں آئندہ 3 ماہ کے بجٹ اخراجات کی اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔

محکمۂ خزانہ پنجاب نے قلیل المدتی بجٹ اخراجات کی تیاری شروع کر دی۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ اسمبلی اجلاس میں 31 مارچ تک 1 ماہ کے بجٹ کی منظوری لی تھی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری مکمل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔