سجاد علی نے اپنے گانے کی فرمائش شبانہ کوثر سے کیوں کی؟

March 13, 2024

سجاد علی نے ایک شو میں گلوکارہ شبانہ کوثر سے اپنے ہی سونگ کی فرمائش کردی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ گائیک سجاد علی نے ایک شو میں گلوکارہ شبانہ کوثر سے اپنے گیت کی فرمائش کی۔

شبانہ کوثر نے سجاد علی سے کہا کہ میں تو آپ کی گائیکی انجوائے کر رہی تھی، آپ نے اچانک مجھے اسٹیج پر گانے کے لیے مدعو کرلیا۔

شبانہ کوثر نے سجاد علی کی فرمائش پوری کرتے ہوئے ’ساحل پہ کھڑے ہو‘ اپنی مدھر آواز میں سنایا جسے حاضرین نے خوب پسند کیا۔