• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاد علی کا سردیوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ پر دلچسپ ردِعمل

سجاد علی، فوٹو اسکرین گریب
سجاد علی، فوٹو اسکرین گریب

پاکستان میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار سجاد علی کو سردیوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ نے مشہور شاعر شکیب جلالی کی یاد دلا دی۔

سجاد علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

 اس ویڈیو کے آغاز میں اُنہوں نے کہا کہ ’سردیوں کے بہترین موسم میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کے لیے میں یہ دو اشعار پڑھنا چاہوں گا‘ اور پھر موم بتی کی روشنی میں بیٹھے موسیقی بجاتےہوئے مشہور شاعر شکیب جلالی کی ایک غزل کے یہ اشعار پڑھے؛

روشن ہیں دل کے داغ نہ آنکھوں کے شب چراغ
کیوں شام ہی سے بجھ گئے محفل کے سب چراغ


اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یہ چند اشعار لوڈ شیڈنگ کے نام‘۔

گلوکار کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔