اساتذہ تنظیموں نے ’پیک‘ کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا

March 19, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)اساتذہ تنظیموں نے ’پیک‘ کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن او ر پنجاب ٹیچر ز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن فنڈز کا ضیاع کے سواکچھ نہیں ،اس کی کارکردگی صفر جمع صفر ہے،پیک آن لائن سوالیہ پرچے سکولوں کو فراہم کرنے کے مد میں کروڑوں کے بجٹ استعمال کرتا ہے۔ پرچوں کی پرنٹنگ کے اخراجات بھی سکولوں کے ذمہ ڈالے جاتے ہیں،سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے نام پر فنڈز کا ضیاع کیا جا رہا ہے۔اساتذہ تنظیموں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیک کو ختم کر دیا جائے۔