سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ

March 19, 2024

فائل فوٹو

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 1 لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے بعد 2173 ڈالر فی اونس ہے۔