اطالوی نوجوان نے پانی کے ٹینک سے سب سے کم وقت میں باہر نکلنے کا عالمی ریکارڈ بنادیا

March 23, 2024

اسکیپ آرٹسٹ نے کم سے کم وقت میں پانی کے ٹینک سے باہر نکلنے کا کامیاب مظاہرہ کرے ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔

اینڈریو باسو نامی نوجوان کے ہاتھ اور پیر بندھے ہوئے تھے جس کے باوجود اس نے کامیابی کے سے خود کو اس جان کے خطرے سے باہر کیا۔

گینز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اینڈیو باسو کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، انکی اس مہارت کو اٹلی کے ٹیلی ویژن شو کے دوران بھی دکھایا گیا۔

ان سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے ہاتھ پیر بندھے ہونے کے باوجود پانی کے ٹینک سے باہر آنے میں صرف 2 منٹ اور 11 سیکنڈز کا وقت لیا جو اب تک کا ورلڈ ریکارڈ ہے۔