انٹر بینک: ڈالر آج کتنا سستا ہوا؟

March 26, 2024

—فائل فوٹو

انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام تک امریکی ڈالر 5 پیسے ہی سستا ہو سکا۔

انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 5 پیسے کم ہو کر 278 روپے 8 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 380 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 906 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 989 رہی۔

بازار میں آج 30 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 12.07 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے اضافے سے 9265 ارب روپے ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 65 ہزار 525 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔