پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ادارے کی تنظیم نوِ اور نجکاری کی منظوری

March 26, 2024

—فائل فوٹو

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی تنظیم نوِ اور نج کاری کی منظوری دے دی۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 83 واں اجلاس 25 مارچ کو ہوا، جس میں پی آئی اے کی تنظیمِ نو اور نج کاری کے لیے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی گئی۔

دستاویز کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کی نج کاری کا منصوبہ ایس ای سی پی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی آئی اے کا بورڈ آف ڈائریکٹرز سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ساتھ طریقہ کار طے کرے گا۔

پی آئی اے کے بورڈ نے 2 کمپنیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

بورڈ نے ادارے کو پی آئی اے سی اور پی آئی اے ہولڈنگ میں تقسیم کرنے کی منظوری دی ہے۔

اجلاس میں پی آئی اے کے ملازمین کے مستقبل سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

جن ملازمین کی سروس 4 سال رہ گئی انہیں ریٹائر کرنے کی بھی تجویز بھی اجلاس میں دی گئی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں پی آئی اے کی نج کاری سے قبل ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔