امریکی شہری کو ریکارڈ وقت میں ایک لیٹر لیموں جوس پینا مہنگا پڑ گیا

March 27, 2024

امریکی شہری کم ترین وقت میں ایک لیٹر لیمن جوس (لیموں کا شربت) پینے کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش میں پیٹ میں مروڑ کا شکار ہوگیا۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا شخص نے ایک اسٹرا کے ذریعے 13.64 سیکنڈ میں ایک لیٹر لیموں کا شربت پی کر ممکنہ گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی۔

ڈیوڈ رش نامی شخص 250 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑنے کے علاوہ اس وقت164 اعزازات کا حامل ہے۔

اس سے قبل ڈیوڈ رش کے پاس ایک لیٹر لیمن جوس بذریعہ اسٹرا پینے کا 16.5 سیکنڈ کا ریکارڈ تھا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ رش کا16.5 سیکنڈ کا ریکارڈ جرمن سیریل بریکر آندرے اورٹولف نے صرف 16 سیکنڈ میں توڑ دیا تھا جس کے بعد رش کو نئے ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنا پڑی۔