پنجاب اسمبلی: بجٹ 24-2023ء اور مطالباتِ زر پر ووٹنگ و بحث کا آغاز

March 28, 2024

پنجاب اسمبلی—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں بجٹ24-2023ء کی آج منظوری دی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا جس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے منتخب رکنِ اسمبلی احمر رشید بھٹی نے حلف اٹھا لیا۔

اس کے ساتھ ہی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سالانہ بجٹ اور مطالباتِ زر پر ووٹنگ اور بحث کا آغاز ہو گیا۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 42 کٹوتی کی تحاریک پیش کی جائیں گی۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہر مطالبۂ زر پر ایک رکن ہی بات کر سکے گا۔

واضح رہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے بجٹ پر بحث مکمل ہو چکی ہے۔

پنجاب اسمبلی سے 4480 ارب روپے کے بجٹ کی آج منظوری لی جائے گی۔