سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافہ

March 28, 2024

فائل فوٹو

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1285 اضافے سے 1 لاکھ 98 ہزار 45 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد 2191 ڈالر فی اونس ہے۔