چینی شہری کا طویل ترین وقت تک ’انسانی فوارہ‘ بننے کا ریکارڈ

March 28, 2024

چین میں ایک شخص نے مسلسل چھ منٹ تک منہ سے فوارے کی طرح پانی نکالنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ حال ہی میں چین کے ما ہوئی نامی 35 سالہ شہری نے طویل ترین وقت تک منہ سے مسلسل پانی فوارے کے انداز میں لگ بھگ چھ منٹ (پانچ منٹ51.88 سیکنڈ) تک خارج کرکے نیا گنیز ریکارڈ قائم کیا۔

واٹر اسپراؤٹنگ کافی پرانا کرتب ہے اور اس کی تاریخ 17ویں صدی سے ملتی ہے۔ اس میں کرتب دکھانے یا ریکارڈ بنانے والا بڑے پیمانے پر پانی پی کر اسے اپنے اندرونی پٹھوں کی مدد سے مرضی کے مطابق کنٹرول کرکے منہ سے خارج کرتا ہے۔

یہ کرتب ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ لیکن گزشتہ برسوں میں کچھ متاثر کن انسان نظر آئے ہیں جو کہ انسانی فوارہ بن کر ایسا کرتے ہیں۔

کچھ ایسا ہیچین کے ما ہوئی نے بھی کیا۔ تاہم یہ کہنا کہ انہوں نے سابقہ ریکارڈ توڑا تو یہ مکمل طور پر غلط بیانی ہوگی، کیونکہ جو کچھ انہوں نے اور جتنی دیر تک کیا وہ حیران کن ہے۔

جبکہ گزشتہ ریکارڈ ایتھوپیا کے کیروبل یلما نے صرف 56.36 سیکنڈ تک پانی اسپرے کیا تھا۔ اس ریکارڈ کو قائم کرنے کے لیےما ہوئی نے ساڑھے چار لیٹر پانی پیا تھا۔