ملاقاتوں کیلئے بانی پی ٹی آئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے

March 30, 2024

فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے ہوگئے، دونوں نے ایس او پیز پر دستخط کر دیے۔

جیل ملاقاتوں کے لیے بانی پی ٹی آئی نے تین فوکل پرسن مقرر کردیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے۔

جیل ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن دو نام دے گا، ہفتے میں دو روز ملاقات ہو گی، منگل کو بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور جمعرات کو وکلاء اور ودیگر کی ملاقات ہوا کرے گی۔

عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔

جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔