غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں آج مزید 63 فلسطینی شہید ہوگئے

April 01, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 63 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غزہ سےفلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 845 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے 7 اکتوبر سے اب تک 75 ہزار 392 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔