کراچی: اورنگی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

April 01, 2024

کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعہ کے وقت مقتول آصف دکان بند کرکے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم ملزم نے اس پر پیچھے سے فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔